ہم روزانہ اپنے اردگرد بنکوں، سکولوں، کالجوں، اداروں اور کارخانوں کے باہر چاک و چوبند محافظوں کو دیکھتے ہیں جو کہ کسی بھی ناگہانی اور ہنگامہ صورتحال سے محفوظ رکھنے کےلئے ڈیوٹی پر مامور ہوتے ہیں۔ جو یقیناًاس جان جوکھم کام کا معاوضہ لیتے ہیں۔
لیکن آج میں آپ کو ایک ایسے محافظ کے بارے میں بتانے جا رہی ہوں جو خاموشی سے ہم سب زمین زادوں کی زندگیوں کی حفاظت کرتا آرہا ہےاور اس کام کا کوئی معاوضہ بھی نہیں لیتا۔
تو کون ہے آخر وہ جو بغیر کسی تنخواہ یا معاوضے کے ہماری حفاظت کرتا چلا آرہا ہے؟ وہ ہے سب سے بہادر، مضبوط اور توانا، جیوپیٹر (مشتری) ۔
مشتری ہماری کہکشاں کا سب سے بڑا اور اہم سیّارہ ہے۔ اگر یہ اندر سے کھوکھلا ہوتا تو اس میں ایک ہزار تین سو اکیس (1321)زمینیں سما سکتی تھیں۔ یہ سب سے پرانا سیّارہ ہے جس کی عمر تقریباً 5۔4ارب سال ہے۔ اس کا ریڈئیس 69،911 کلومیٹر ہے جو کہ زمین سے 11 گنا بڑا ہے۔
اگرچہ مشتری کے بے پناہ کششِ ثقل (Gravitational Force) کے میدان نے نظامِ شمسی کے ابتدائی دنوں میں تباہی مچادی تھی، لیکن آج وہ زمین اور زمین زادوں کا رکھوالا بن کر زمین کی جانب آنے والے تباہ کن بھاری بھرکم پتھروں کے آگے سینہ تان کر کھڑا ہے اور ہمیں ان حملوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
مشتری کے بغیر زمین آسٹرائیڈ اور کومٹس یعنی زمین کی طرف آنے والے بڑے بڑے پتھروں کے حملے سے برباد ہو جائے گی اور زمین پر بسنے والے تمام جاندار معدوم ہو جائیں گے۔
مشتری ہمارا بلامعاوضہ محافظ ہے جس کے لئے ہم زمین زادوں کو اس کا شکر گزار ہونا چاہئے۔
—♦—

آنیہ طارق کا تعلق لاہور سے ہے۔ آپ بریٹین انٹرنیشنل سکول لاہور میں ساتویں کلاس کی طالب علم ہیں۔ تاریخ، سائنس اور ٹیکنالوجی ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں۔ آپ انہی موضوعات پر Little's Impact کے نام سے سوشل میڈیا پر وی لاگز بھی بناتی ہیں۔
جواب دیں جواب منسوخ کریں