">
ADVERTISEMENT

ادارتی پالیسی

ڈیلی للکار کا سب سے بڑا مشن پاکستان کے عوامی حقوق کے لئے اُٹھنے والی تحریکوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ایسی تمام عوامی تحریکوں سے متعلق حقائق پر مبنی رپورٹنگ،تجزیے اور تبصروں کے ذریعے دنیا بھر کے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ ہمارا مقصد کارپوریٹ میڈیا کے مقابلے میں متبادل عوامی میڈیا کی تعمیر ہے۔جو کسی بھی طرح کے کارپوریٹ اثر سے آزاد عوامی حقوق کے لئے کام کرے، پسے ہوئے طبقات اور سماجی گروپوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرے۔

اس سلسلے میں ہمارے بنیادی اُصولوں میں حقائق پر مبنی مواد کی اشاعت ہے جسے کارپوریٹ میڈیا اپنے معاشی فائدوں یا کسی بھی طرح کے حکومتی دباؤ کے تحت شائع کرنے سے گریزکرتا ہے۔ ہم ایک بات مکمل طور پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم غیر جانبدار بالکل بھی نہیں ہیں اور ایک پسماندہ و پچھڑے ہوئے  سماج میں جہاں ظلم و بربریت کا چلن عام ہو وہاں غیر جانبدار رہنے سے مراد حکمران اشرافیہ کی حمایت ہے۔

ہم پاکستان کے مظلوم اور استحصال زدہ عوام کے حق میں جاندار ہیں۔ ہماری ادارتی پالیسی اور تمام تر راہنما اُصول اسی بنیاد کے گرد ہیں۔

ہم کسی بھی طرح کے مذہبی موادکی اشاعت نہیں کرتے ، لیکن مذہبی سیاسی رجحانات پر ہم تجزئیے، تبصرے اور مضامین شائع کرتے ہیں تاکہ عوام تک حقائق کو پہنچایا جا سکے اور ایک ترقی پسند معاشرے کے قیام کی تحریک کوتقویت مل سکے۔

ہم وسائل پر چند لوگوں کے نجی کنٹرول کے خلاف ہیں اور ذرائع پیداوار کے سماجی کنٹرول کے حامی ہیں، تاکہ سماج کا ہر فرد ان تمام میسر وسائل  سے یکساں طور پر  مستفید ہو سکے، اور سماج اجتماعی طور پر ترقی و خوشحالی کی منازل طے کر سکے۔

ادارہ
ڈیلی للکار