للکار (نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف خواجہ سراؤں نے احتجاج کیا۔خواجہ سراؤں نے آئیسکو کے دفتر کا گھیراؤ کر لیا، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں نے حکومت سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔حکومت پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور واپس لے، مظاہرین بجلی کے بل ادا نہیں کرپارہے، الماس بوبی خواجہ سراء کا کہنا تھا کہ گھر کا کرایہ دیں، اخراجات پورے کریں یا یوٹیلیٹی بل دیں۔ غریب عوام پر اس قدر معاشی بوجھ ڈال دیا گیا ہے کہ لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے آج ہڑتال کی جا رہی ہے۔
کراچی، پشاور، سرگودھا، شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند ہیں۔
پنجاب بار کونسل نے بھی مہنگائی کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب بھر میں وکلاء نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ کشمیر میں بجلی بلوں کے خلاف تحریک بھی شدت اختیار کر چکی ہے اور 5 ستمبر کو عوامی ایکشن کمیٹی جموں و کشمیر نے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔
جواب دیں جواب منسوخ کریں