کوٹ جیمل (للکار نیوز ڈیسک) لبریشن فرنٹ کے جواں سال کارکن حمزہ وحید جرال کا تعزیتی ریفرنس۔نوجوان کی تحریکی و سماجی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ قومی آزادی کی جدوجہد حق پرستی اور جمہوریت پسندی کی جدوجہد ہے۔ریاست کی جبری تقسیم اور قبضے کی سہولت کار سیاست نے سماج پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔معاشی ہجرت پر مجبور نوجوان نسل دیار غیر میں در بدر ہے۔
آزاد کشمیر نامی خطے میں صحت، تعلیم، روزگار اور سماجی ترقی نام کی کوئی معیاری سہولت میسر نہیں۔ عوام بیرونی قبضے اور اُس کی مقامی شراکت دار سیاست کے خلاف آواز بلند کریں۔ ڈاکٹر توقیر گیلانی، شکیل جرال، شفیق جرال، توصیف جرال، سردار امان و دیگر کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب۔
تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کوٹ جیمل کے زیرِ اہتمام تنظیم کے جواں سال اور متحرک کارکن حمزہ وحید جرال مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔حمزہ وحید جرال کچھ ہفتے قبل دبئی میں روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
تعزیتی ریفرنس میں لبریشن فرنٹ و سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کی قیادت کے علاوہ مقامی سیاسی و سماجی راہنماؤں، انجمن تاجران او ر سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت عوام علاقہ اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی،لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے جنرل سیکرٹری شکیل جرال، مسلم کانفرنس کے سابق مرکزی صدر شفیق جرال، لبریشن فرنٹ کے زونل سینئر نائب صدرتوصیف جرال ایڈوکیٹ، زونل آرگنائزرسردار امان،چیرمین سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ راجہ دانش و دیگر مقررین نے کہا کہ ؛
حمزہ وحید جرال ایک محب وطن، سیاسی و سماجی طور پر متحرک اور باکردار نوجوان تھے جنہوں نے اپنی مختصر زندگی میں مادر وطن کی آزادی اور اپنے علاقے میں سماجی بہتری کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان حمزہ وحید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ اُسکی جدوجہد اور نظریات کی آبیاری سے ہی ممکن ہے۔ مقررین نے کہا کہ ریاست پر جاری طویل بیرونی قبضے اور اُس کے نتیجے میں جنم لینے والی سیاسی، سماجی اور معاشی پسماندگی نے نوجوان نسل کے مستقبل پر نہایت تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں اور نوجوان تیزی سے معاشی ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔ مقررین نے کہا کہ آزاد کشمیر نامی خطے کے نوجوانوں کی اکثریت دیار غیر میں در بدر ہے اور ریاست میں روزگار کے ذرائع نہ ہونے کے باعث معاشی عدم استحکام اور مستقل بے یقینی کے عارضے سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی آزادی کی جدوجہد ہی حقیقی جدوجہد ہے جو حق پرستی، جمہوریت پسندی اور عوام دوستی جیسے اعلیٰ نظریات کا علم بلند کیے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی قبضے، ریاست کی جبری تقسیم اور قبضے کی سہولت کار مقامی سیاست نے ہمارے سماج کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔مقامی سطح پر تعلیم، علاج، روزگاراور معاشی سیکورٹی نام کی کوئی معیاری سہولت تک دستیاب نہیں۔ عوام سے انکا حقِ ملکیت اور حقِ حاکمیت چھینا جا چکا ہے اور ایک مستقل سیاسی و معاشی بے چینی کو خطے پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ خطے میں تبدیلی اور معاشی استحکام و ترقی کیلئے بیرونی قبضے اور اسکی سہولت کار مقامی انتظامیہ کے خلاف عوام بالخصوص نوجوان نسل کو اُٹھنا ہو گا اور آزادی کی جدوجہد کا حصہ بننا پڑے گا۔ مقررین نے کہا کہ مقامی سیاسی اشرافیہ نے عوام کو بھوک، ننگ اور ہجرت تحفے میں دی ہے۔ ان عوام دشمن، ریاست مخالف اور جرائم پیشہ سیاستدانوں کی بد اعمالیوں کے نتیجے میں آج ریاست میں خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کا بحران پیدا ہو چکا ہے جبکہ قابض ممالک ریاست کے وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں اور مقامی سیاسی گینگز صرف کمیشن ایجنٹس کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
مقررین نے کہا کہ آزاد کشمیر نامی خطے میں جاری عوامی حقوق کی تحریک قبضے اور اُس کی سہولت کارمقامی اشرافیہ کے خلاف عدم اعتماد اور اعلانِ جنگ ہے۔
عوام کو اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اپنے مطالبات کے حصول کیلئے مزید منظم اور متحرک ہونا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ 11مئی کو ریاست کے لاکھوں لوگ اپنے مطالبات کے حق میں مظفرآباد کی طرف پرامن لانگ مارچ شروع کریں گے جو ضلع بھمبر سے ہی شروع ہو گا۔
مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے مطالبات کے حصول کیلئے اس مارچ کا بھرپور حصہ بنیں اور اپنے وسائل، اپنی ریاست اور اپنی سیاست پر اپنے اختیار کی بحالی اور حقِ ملکیت و حقِ حاکمیت کی واپسی کیلئے بے خوف ہو کر باہر نکلیں۔ مقررین نے لبریشن فرنٹ کے قائدین بالخصوص قائدِ تحریک امان اللہ خان، لبریشن فرنٹ کے اسیر چیرمین محمد یٰسین ملک اور دیگر راہنماؤں کی بے مثال جدوجہد پر انہیں زبرست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ ریاست کی جبری تقسیم کے خاتمے، جغرافیائی اور سیاسی وحدت کی بحالی اور آزادی کیلئے ریاست کے تمام مرد و زن متحد اور یک زبان ہیں اور بہت جلد ریاست جموں کشمیر اپنی آزادی کو بحال کروا کے ایک بار پھر دنیا کے نقشے پر ایک آزاد، خود مختار اور خوشحال مملکت بنے گی۔
مقررین نے حمزہ وحید جرال کے اہل خانہ، دوست احباب اور تنظیمی ساتھیوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے عزم کیا کہ حمزہ وحید جرال مرحوم اور ریاست جموں کشمیر کے ہزاروں لاکھوں نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر ایک آزاد، جمہوری اور سیکولرریاست جموں کشمیر کے قیام تک جدوجہد کا سفر ہر حال میں جاری رہے گا۔ تعزیتی ریفرنس سے لبریشن فرنٹ کے زونل ترجمان سعد انصاری ایڈوکیٹ، صدر لبریشن فرنٹ ضلع کوٹلی ایاز کریم، سیکریٹری جنرل کشمیر فریڈم موومنٹ شفیق کیانی، عوامی ایکشن کمیٹی برنالہ کے راہنما آصف چوہان،ممبر ضلع کونسل بھمبر امجد غزن، صدر انجمن تاجران کوٹ جیمل و حمزہ وحید مرحوم کے والد محترم وحید سرور جرال، اسد نواز جرال ایڈوکیٹ، رفاق احمد جرال، اویس وحید جرال،آزاد عوامی اتحاد کے راہنما ڈاکٹر محمد عرفان جرال اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
—♦—
جواب دیں جواب منسوخ کریں