للکار (نیوز ڈیسک) رورل ہیلتھ سینٹر نصرپور (سندھ) میں ادویات کی شدید قلت ختم نہیں ہوسکی۔ مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے مریض اور ان کے ورثاء شدید پریشان ہو کر مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔
گرمی کا سیزن ختم ہونے کو آیا ہے لیکن اب تک گرمی کی مخصوص ادویات ہیلتھ سینٹر میں نہیں پہنچ پائیں جس کی وجہ سے مزدور طبقہ جگر، معدہ اور جلد کے مختلف امراض میں مبتلا علاج کے منتظر ہیں۔
رورل ہیلتھ سنٹر میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے غریب محنت کش لوگ ا تائیوں کے ہتھے چڑھ کر اپنی جانوں کو مزید نقصان پہنچانے پر مجبور کر دئیے گئےہیں۔
مذکورہ ہیلتھ سینٹر کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عرصہ دراز سے ہیلتھ سینٹر میں نظر نہیں آیا۔ اہل ِ علاقہ کہتے ہیں کہ ایم ایس صاحب صرف چھٹی والے دن اتوار کو تشریف فرما ہوکر اپنا کام سیدھا کرکے چلا جاتا ہے۔
وطن دوست مزدور فیڈریشن پاکستان کے آفس سیکرٹری صوفی کامریڈ سلیم گل ابڑو نےحکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلتھ ۔ سینٹر سے ادویات کی قلت کو جلد از جلد ختم کیا جائے۔ اور سینٹر میں تعینات تمام عملے کی ڈیوٹی پر حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
جواب دیں جواب منسوخ کریں