">
ADVERTISEMENT
للکار (نیوزڈیسک) کراچی سے اسلام آبادجانے والی بس کو فیصل آباد موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 16 افراد ہلاک جبکہ دس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
اتوار کی الصبح فیصل آباد موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب کراچی سے اسلام آباد جانے والی بس ایک پک اپ وین سے ٹکرا گئی جس کے فوراً بعد بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہد نے بتایا کہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس اتوار کی الصبح تقریباً چار بجے پنڈی بھٹیاں کے قریب ایک پک اپ وین سے ٹکرائی۔ پک اپ وین میں ڈیزل کے ڈرم موجود تھے جس کے باعث بس میں فوراً آگ بھڑک اٹھی۔
انھوں نے حادثہ میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دس سے زائد افراد زخمی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثہ ممکنہ طور پر بس ڈرائیور کی آنکھ لگنے کے باعث پیش آیا۔ڈی پی او ڈاکٹر فہد کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت نازک ہیں اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پچھلے چند ماہ سے حادثوں کا شکار ہونیوالی مسافر کی تعداد میں مسلسل آضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں سینکڑوں افراد جانیں گنوا چکے ہیں۔ لیکن انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ، ہائے وے اینڈ موٹر وے اتھارٹیز کے پاس ایسا کوئی لائحہ عمل ہی نہیں ہے کہ جس سے ایسے حادثات سے بچا جا سکے اور قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
Advertisement. Scroll to continue reading.
">