">
ADVERTISEMENT

تفصیلات کے مطابق مورخہ 4 نومبر 2023 کو "گرو گرین نیٹ ورک” اور "انڈس کنسورشیم” کے تعاون سے "الرحمت ویلفیئر سوسائٹی” کے زیر اہتمام لارڈز ہوٹل گوجرانوالہ میں ایک عوامی فورم بعنوان "پاکستان میں قابل تجدید توانائی کی رفتار کے لیے عوامی شمولیت ” منعقد ہوا۔
اس موقع پر مہمان مقررین پاکستان پیپلز پارٹی کلچر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر حلیم خان، انجمن ترقی پسند مصنفین کے صدر مشتاق احمد کشفی، سیاسی و سماجی راہنما محمد شفیق کھوکھر، ضلعی راہنما پاکستان پیپلز پارٹی ارشاد اللہ سندھو، سابق صدر گوجرانوالہ ایوان صنعت و تجارت عاصم انیس، چیئرپرسن چھاؤں فاؤنڈیشن ثمینہ عرفان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈاکٹر محمد عالم، امیدوار قومی اسمبلی پیپلز پارٹی طارق محمود مغل، صوبائی صدر ال پاکستان کسان اتحاد کونسل رانا اعجاز احمد، سماجی راہنما اشرف مجید، جماعت اسلامی کے ضلعی راہنما مظہر اقبال رندھاوہ اور الوطن فورم پاکستان کے صدر محمد اشرف بھٹہ نے موضوع کی
مناسبت سے اظہار خیال کیا۔

شرکاء نے مقررین کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اور قابل عمل نکات کی روشنی میں دستخطی مہم کے ذریعہ مطالبات پیش کئے۔ جن کے مطابق:
✓ موجودہ فلاحی منصوبوں کو:غریبوں کو آف گرڈ سولر کی سہولت مفت فراہم کی جائے۔
✓ نئی حکومت کو دیہی آبادی کے لئے بائیو گیس منصوبوں اور ٹیکنالوجی منتقلی کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔
✓ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نبرد آزما ہونے کے لئے حکومت کو جدید ماحول دوست منصوبوں کا آغاز کرنا چاہیے۔
✓ توانائی گردشی قرضہ کو قابو کرنے کے لئے مہنگے اور ماحول دشمن بجلی منصوبوں کی بجائے قابل تجدید منصوبوں کو فروغ دیا جائے۔
✓ جب کہ آئندہ عام انتخابات میں سیاسی جماعتیں اور نئی حکومت قدرتی وسائل اور توانائی سمیت ترقیاتی منصوبوں میں مقامی لوگوں کی شمولیت والی پالیسیاں بنائیں۔
✓ مضرصحت درآمدات پر پابندی لگانے کی حکومتی پالیسی بنائی جائے۔
جواب دیں جواب منسوخ کریں
Advertisement. Scroll to continue reading.
">