للکار (نیوز ڈیسک) راجن پور میں دریائے سندھ میں ڈوبنے والی دونوں بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ڈوبنے والی دونوں بچیوں کی تلاش کے لیے آج صبح ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راجن پور میں بیٹ سونترہ کے مقام پر 3 بچیاں دریائے سندھ میں ڈوب گئی تھیں۔
ڈوبنے والی 3 بچیوں میں سے 1 بچی کو مقامی لوگوں نے بچا لیا تھا۔ ڈوب کر جاں بحق ہونے والی دونوں بچیوں کی عمریں 8 اور 10 سال کے قریب ہیں۔
رات ہونے کے باعث لاپتہ بچیوں کی تلاش کا کام روک دیا گیا تھا جو آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔
جواب دیں جواب منسوخ کریں