• Latest

کشمیر: بجلی بلوں میں ٹیکسوں کے خلاف تحریک عروج پر!

اگست 23, 2023

استعماری میڈیا کا محکوم قوموں سے سلوک

اپریل 6, 2025

سندھ اور صوفی ازم ؟ – تحریر: بخشل تھلہو

اکتوبر 13, 2024

پاکستانی کشمیر میں مذہبی انتہا پسندی کی بڑھتی ہوئی لہر۔۔۔خدشات و خطرات!- تحریر: ڈاکٹر توقیر گیلانی

اکتوبر 5, 2024

صیہونیت کے خلاف توانا آواز حسن نصر اللہ فضائی حملے میں شہید!

ستمبر 28, 2024

کیمونسٹ راہنما سیتارام یچوری بھی چل بسے! – تحریر: پرویزفتح

ستمبر 27, 2024
">
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • للکار پر اشتہار دیں
  • ادارتی پالیسی
  • رابطہ کریں
منگل, جون 24, 2025
Daily Lalkaar
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
    • خبریں
  • پاکستان
    • سماجی مسائل
    • سیاسی معیشت
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بین الاقوامی
  • فنون و ادب
  • ماحولیات
  • مضامین
  • ویڈیوز
  • اداریہ
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
    • خبریں
  • پاکستان
    • سماجی مسائل
    • سیاسی معیشت
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بین الاقوامی
  • فنون و ادب
  • ماحولیات
  • مضامین
  • ویڈیوز
  • اداریہ
No Result
View All Result
Daily Lalkaar
No Result
View All Result
">
Home خبریں

کشمیر: بجلی بلوں میں ٹیکسوں کے خلاف تحریک عروج پر!

عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ کشمیر جو ایک متنازعہ خطہ ہے میں کسی قسم کا کوئی ٹیکس غیر قانونی ہے تمام ٹیکسز کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی۔

للکار نیوز by للکار نیوز
اگست 23, 2023
in پاکستان, خبریں
A A
4

للکار(خصوصی رپورٹ) عوامی ایکشن کمیٹی کشمیر کے زیرِ اہتمام آزادکشمیر کی عوام بجلی بلات میں اضافی ٹیکسز، آٹے کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام نے منظم تحریک کا آغاز کر دیا۔

عوامی ایکشن کمیٹیز، سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کی کال پر حکومت کے خلاف سول نا فرمانی کی تحریک کےپہلے مرحلے میں پونچھ کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر راولاکوٹ میں ہزاروں افراد نے شہر میں حکومت مخالف ریلی نکالی ، پونچھ میں 35 ہزار سے زائد صارفین نے 10 کروڑ روپے کےبجلی کے بل احتجاجی دھرنے میں جمع کرا دیئے ، کوٹلی میں بھی 5 کروڑ روپے سے زائد کے بجلی کے بل جلانے کے لئے جمع کر دیئے گئے، آزادکشمیر کے 20 سے زائد مقامات پر بجلی کے ہزاروں بل نذر آتش کر دئیے گئے .

آزاد کشمیر بھر کے عوام نے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے حالیہ بلوں میں اضافے کے خاتمے کے نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا ہے، آٹے پر سبسڈی کی بحالی، بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کےخلاف راولاکوٹ میں پچھلے 108 دنوں سے دھرنا جاری ہے اور عوام جوق در جوق اپنے بل دھرنے میں جمع کروا رہے ہیں۔

ڈیلی للکار کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ سب ڈویژن سرکل راولاکوٹ میں بجلی کے صارفین کی کل تعداد پچپن ہزار سے زائد ہے۔ راولاکوٹ شہر میں بجلی کنکشن کے 25 ہزار ہیں، اس وقت تک چودہ ہزار سات سو چالیس بلوں دھرنا میں جمع ہوئے ہیں اس کے علاوہ پانیولہ، کھائیگلہ، تھوراڑ کے کنکشن تیس ہزار کے قریب ہیں، ہزاروں بل جمع ہوئے ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپےہے-

 اب تک مرکزی دھرنا اور گردونواح کےعلاقوں میں اکٹھے کیے گئے بلوں کی تعداد

ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔ دوسری طرف تحریک کے متحرک راہنما عمر نذیر کشمیری کی قیادت میں وفد کی ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے، انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو بل نذرِ آتش نہ کرنے کی درخواست وفد کی جانب سے مسترد کر دی گئی تھی اور مذاکرات ناکام ہوگئے، کچہری چوک راولاکوٹ میں منگل کے روز ریلی کے بعد بل نذرِ آتش کر دئیے گئے ہیں اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ نے جاری تحریک کے دوران آج دوسری مرتبہ پھر عدالتی بائیکاٹ کر کے احاطہ عدالت میں بجلی کے بل نذر آتش کیے اور ریلی کا حصہ بن گئے۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران راولاکوٹ کے صدر عمر نذیر نے کہا کہ یہ تحریک بجلی بلوں پر ناجائز ٹیکسوں کے خاتمے اور آٹے پر سبسڈی کی بحالی تک جاری رہے گی، بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار خالد محمود نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء اس عوامی حقوقِ تحریک کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ریلی سے سجاد افضل اور اظہر کاشر نے بھی خطاب کیا جبکہ امتیاز رحمت نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیئے. دوسری جانب کوٹلی ، میرپور، مظفرآباد کی عوامی ایکشن کمیٹیوں ، بار ایسوسی ایشنز اور سول سوسائیٹی نے بھی پونچھ میں جاری تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ریاست گیر سول نا فرمانی کی تحریک میں حصہ لینے کا اعلان کیا، مظفرآباد ڈویثرن میں 31 اگست کو ہونے والے پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کی گیا ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی گذشتہ چند روز سے بجلی کےبلوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف عوامی احتجاج کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ لیکن تاحال کسی بڑے احتجاج کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ بڑھتی ہوئی معاشی ابتری کی وجہ سے عوام پہلے سے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ حکمران آئے روز اپنی نااہلیوں کی سزا عوام کو مہنگائی، بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافے کی صورت میں دے رہے ہیں۔
ضرورت اس اَمر کی ہے کہ پاکستان کے تمام شہروں میں عوامی ایکشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور اس ہوشربا مہنگائی کا بوجھ اس ملک کے حکمران طبقات اور اشرافیہ پر ڈالا جائے جو پچھلے 76 سالوں سے پاکستان کے عوام کا خون نچوڑ کر خود عیاشیاں کر رہے ہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گریڈ16 سے اوپر  تمام سرکاری ملازمین کو دی جانے والی مفت بجلی، پٹرول اور دیگر مراعات فوری طور پر واپس لی جائیں ۔

حکومتی اہلکاروں کو دی جانے والی تمام مراعات فی الفور واپس لی جائیں۔

تمام IPPs کو فوری طور پر قومی تحویل میں لیا جائے۔

  500 یونٹ بجلی کے استعمال پر تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔ اور بجلی کے نرخوں میں فوری طور پر کمی کی جائے۔  

—♦—

Comments 4

  1. S.H says:
    2 سال ago

    ہمین ایسی رپورٹس کو ضرور ہائی لائٹ کرنا چاہیے یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کی عوام شخصیت پرستی کے غلاف میں لپٹی ہوئی ہے جب تک یہ غلاف پٹھے گا نہیں تب تک عوام میں اپنے حقوق کے تحفظ کیلیے لڑانے شعور بحال نہیں ہو گا ۔عوام کو چاہیے کہ ہر اس چیز کا بائیکاٹ کریں جو عوام دشمن ہے

    جواب دیں
    • للکار نیوز says:
      2 سال ago

      جی بالکل درست کہا آپ نے۔ اس وقت عوم کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ اوپر سے حکمران اپنی عیاشیوں کا بوجھ بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کی صورت میں مسلسل عوام پر ڈال رہے ہیں۔
      عوام دوست لوگوں اور تنظیموں کو چاہئے کہ اس کے خلاف ملک گیر احتجاج منظم کریں۔

      جواب دیں
  2. Huma says:
    2 سال ago

    We must expose inequities in utility bills

    جواب دیں
    • للکار نیوز says:
      2 سال ago

      جی ہُما صاحبہ آپ درست فرما رہی ہیں۔ پاکستان کے عوام کو گلی محلوں، دیہاتوں اور شہروں کی سطح پر عوامی کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے حکمران اشرافیہ کے ظلم و جبر اور استحصال کے خلاف متحرک ہونا پڑے گا۔ ورنہ روزانہ کی بنیادوں پر عوام کا خون یونہی نچوڑا جاتا رہے گا۔

      جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

">
ADVERTISEMENT
Advertisement. Scroll to continue reading.

للکار نیوز

للکار نیوز

RelatedPosts

سندھ اور صوفی ازم ؟ – تحریر: بخشل تھلہو

by للکار نیوز
اکتوبر 13, 2024
0
0

پنجاب سے ہمارے اک سینئر تنظیمی ساتھی لکھ رہے ہیں؛” 1۔ صوفی ازم کے تارکِ دُنیا کے فلسفے کیا کریں...

پاکستانی کشمیر میں مذہبی انتہا پسندی کی بڑھتی ہوئی لہر۔۔۔خدشات و خطرات!- تحریر: ڈاکٹر توقیر گیلانی

by للکار نیوز
اکتوبر 5, 2024
1
0

پاکستانی معاشرہ شدت پسندجتھوں اور فرقہ پرست مُلاؤں کی جنت میں تبدیل ہوچکا ہے۔ بلاسفیمی کے الزامات کا شکار افراد...

بلوچ جدوجہد اور بلوچوں کی تاریخی حقیقت؟ – تحریر:ممتاز احمد آرزو

by للکار نیوز
ستمبر 26, 2024
0
0

ہر چند کہ ہم میں سے کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ کسی بھی مظلوم قوم، طبقے یا...

میری آواز سنو ! – تحریر: ناصر منصور

by للکار نیوز
ستمبر 5, 2024
0
0

آپ بار بار وہی دوا تجویز کرتے آ رہے ہیں جو ہر بار مرض بڑھانے کا سبب بن رہی ہے۔...

جلتا، سلگتا بلوچستان! – تحریر: رانااعظم

by للکار نیوز
اگست 27, 2024
0
0

آؤ مل کر بلوچستان کے حالات/سوالات پر غور کریں۔ جب ہم آؤ مل کر کہتے ہیں تو ہم ان دوستوں...

جموں کشمیر متحدہ طلباء محاذکا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے! – سردارانورایڈووکیٹ

by للکار نیوز
جون 4, 2024
0
0

للکار (انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) معروف کشمیری حریت پسند راہنما و سابق چیئرمین متحدہ طلباء امریکہ سردار انور ایڈووکیٹ نے پاکستانی...

">
ADVERTISEMENT

Follow Us

Browse by Category

  • home
  • Uncategorized
  • اداریہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سماجی مسائل
  • سیاسی معیشت
  • فنون و ادب
  • ماحولیات
  • مضامین
  • ویڈیوز

Recent News

استعماری میڈیا کا محکوم قوموں سے سلوک

اپریل 6, 2025

سندھ اور صوفی ازم ؟ – تحریر: بخشل تھلہو

اکتوبر 13, 2024
  • ہمارے بارے میں
  • للکار پر اشتہار دیں
  • ادارتی پالیسی
  • رابطہ کریں

Daily Lalkaar© 2024

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • ادارتی پالیسی
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • للکار پر اشتہار دیں

Daily Lalkaar© 2024

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.