للکار (نیوزڈیسک) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں مزدورں سے بھری گاڑی میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ دو زخمی ہیں۔
شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کے ڈی ایس پی شیر اللہ کے مطابق واقعہ شمالی وزیرستان کےعلاقے شوال کے گاؤں میرکورمیں پیش آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب جنوبی وزیرستان سےتعلق رکھنے والے مزدور ہفتےکی شام کو اپنا کام ختم کر کے واپس جارہے تھے۔
ان کے مطابق گاڑی میں مجموعی طور پر 16 افراد سوار تھے جن میں سے تین لاپتہ اور دو زخمی ہیں۔
اس دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا تھا۔علاقے میں اس وقت سرچ آپریشن ہو رہا ہے۔مزدوروں کی لاشیں جنوبی وزیرسان میں آبائی علاقوں میں منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ کس وجہ سے پیش آیا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم موقع پر موجود کچھ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکا باروردی سرنگ سے ٹکرانے سے پیش آیا ہے۔
واضح رہے کہ شوال کے علاقے میں کچھ عرصہ قبل سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا تھا۔ اس علاقے میں مختلف چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے مزدور ایک چیک پوسٹ پر کام کر رہے ہیں تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
جواب دیں جواب منسوخ کریں
">
ADVERTISEMENT
Advertisement. Scroll to continue reading.