صلیب کو چھت سے نیچے گرا دیا گیا
چرچ میں توڑ پھوڑ ہوئی
اور بائبل کو جلا دیا گیا
اس سے پہلے ایک اور کتاب کو جلایا گیا تھا
اور مقدس مقامات پر حملے ہوئے تھے
یہ سب کسی ملحد نے نہیں کیا
یہ سب خدا کو ماننے والوں نے کیا
کیا چرچ خدا کا گھر نہیں؟
مندر، مسجد، چرچ میں کون رہتا ہے؟
پنڈت، مولوی، پادری یا خدا؟
اگر یہ سب خدا کے گھر نہیں تو مقدس کیوں ہیں؟
اور اگر یہ سب خدا کے گھر ہیں تو پھر خدا کو ماننے والے ان پر حملہ آور کیوں ہوتے ہیں؟
شاید یہ خدا کے گھر نہیں
شاید یہ پنڈت، مولوی، پادری کے گھر ہیں
جو ایک دوسرے کے خلاف تقریریں کرتے ہیں
(اور ایسے واقعات جنم لیتے ہیں)
خدا کے گھر خدا سے خالی ہو چکے ہیں
خدا کے گھر میں اب صرف پجاری رہتے ہیں
خدا کے گھر کا قبضہ خدا کو واپس کیا جائے
پجاریوں کو رُخصت کیا جائے
واصف اخترؔ
—♦—
">
ADVERTISEMENT
Advertisement. Scroll to continue reading.
">
صلیب کو چھت سے نیچے گرا دیا گیا
چرچ میں توڑ پھوڑ ہوئی
اور بائبل کو جلا دیا گیا
اس سے پہلے ایک اور کتاب کو جلایا گیا تھا
اور مقدس مقامات پر حملے ہوئے تھے
یہ سب کسی ملحد نے نہیں کیا
یہ سب خدا کو ماننے والوں نے کیا
کیا چرچ خدا کا گھر نہیں؟
مندر، مسجد، چرچ میں کون رہتا ہے؟
پنڈت، مولوی، پادری یا خدا؟
اگر یہ سب خدا کے گھر نہیں تو مقدس کیوں ہیں؟
اور اگر یہ سب خدا کے گھر ہیں تو پھر خدا کو ماننے والے ان پر حملہ آور کیوں ہوتے ہیں؟
شاید یہ خدا کے گھر نہیں
شاید یہ پنڈت، مولوی، پادری کے گھر ہیں
جو ایک دوسرے کے خلاف تقریریں کرتے ہیں
(اور ایسے واقعات جنم لیتے ہیں)
خدا کے گھر خدا سے خالی ہو چکے ہیں
خدا کے گھر میں اب صرف پجاری رہتے ہیں
خدا کے گھر کا قبضہ خدا کو واپس کیا جائے
پجاریوں کو رُخصت کیا جائے
واصف اخترؔ
—♦—
">
ADVERTISEMENT