• Latest

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں جاری تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں: کینیڈا میں مقیم کشمیری راہنما

ستمبر 2, 2023

استعماری میڈیا کا محکوم قوموں سے سلوک

اپریل 6, 2025

سندھ اور صوفی ازم ؟ – تحریر: بخشل تھلہو

اکتوبر 13, 2024

پاکستانی کشمیر میں مذہبی انتہا پسندی کی بڑھتی ہوئی لہر۔۔۔خدشات و خطرات!- تحریر: ڈاکٹر توقیر گیلانی

اکتوبر 5, 2024

صیہونیت کے خلاف توانا آواز حسن نصر اللہ فضائی حملے میں شہید!

ستمبر 28, 2024

کیمونسٹ راہنما سیتارام یچوری بھی چل بسے! – تحریر: پرویزفتح

ستمبر 27, 2024
">
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • للکار پر اشتہار دیں
  • ادارتی پالیسی
  • رابطہ کریں
منگل, ستمبر 16, 2025
Daily Lalkaar
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
    • خبریں
  • پاکستان
    • سماجی مسائل
    • سیاسی معیشت
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بین الاقوامی
  • فنون و ادب
  • ماحولیات
  • مضامین
  • ویڈیوز
  • اداریہ
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
    • خبریں
  • پاکستان
    • سماجی مسائل
    • سیاسی معیشت
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بین الاقوامی
  • فنون و ادب
  • ماحولیات
  • مضامین
  • ویڈیوز
  • اداریہ
No Result
View All Result
Daily Lalkaar
No Result
View All Result
">
Home home بین الاقوامی

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں جاری تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں: کینیڈا میں مقیم کشمیری راہنما

کینیڈا میں مقیم باشندگان جموں کشمیر کا ایک ہنگامی اجلاس البرٹا کے شہر کیلگری میں منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے باشندگانِ ریاست جموں کشمیر نے شرکت کی۔

للکار نیوز by للکار نیوز
ستمبر 2, 2023
in بین الاقوامی, خبریں
A A
0

للکار ( انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) کینیڈا میں مقیم باشندگان جموں کشمیر کا ایک ہنگامی اجلاس البرٹا کے شہر کیلگری میں منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے باشندگان ریاست جموں کشمیر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کینیڈا کے دوسرے صوبوں میں مقیم لوگوں نے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں شریک تمام سیاسی و سماجی کارکنان اور رہنماؤں نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹیوں کے زیر اہتمام جاری احتجاجی تحریک کی غیر مشروط حمایت کی اور یہ کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اگر عوام کے ووٹوں سے منتخب شدہ ممبران اسمبلی عوام کو آٹے اور بجلی جیسی بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام ہیں تو ان کے حکومت میں رہنے کا جواز باقی نہیں رہتا۔

راہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر انفراسٹرکچر اور روزگار کے مواقعوں کی عدم موجودگی کے باعث پہلے ہی پسماندگی کا شکار ہے ، لوگوں کے محدود ذرائع آمدن کے باعث ایک باعزت زندگی گذارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، مہنگائی میں ہوشربا اضافے کے باعث عوام کی بڑی تعداد روزگار کے لئے عرب کے تپتےصحراؤں اور یورپ و امریکہ کے یخ بستہ موسم میں محنت کرنے پر مجبور ہے، ایسے میں اگر ریاست بجلی کے بلوں پر ناجائز ٹیکسز کا اطلاق کرتے ہوئے صارفین کو مزید پریشان کرتی ہے تو مزاحمت عوام کا جمہوری حق ہے۔

 حبیب الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ مہذب معاشروں میں ٹیکسوں کے حصول کے عوض عوام کو، مفت تعلیم ، مفت صحت، انفراسٹرکچر ، تحفظ اور روزگار جیسی سہولیات دی جاتی ہیں لیکن پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں ٹیکس اس لئے لیا جاتا ہے کہ اسمبلی میں بیٹھے 34 وزراء اور مشیران کی عیاشی کا سامان ممکن بنایا جاسکے۔

بیرسٹر ولید بابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی غیر منصفانہ پاور پالیسی کی بدولت پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں بالخصوص اور پورے پاکستان میں بالعموم پن بجلی کی پیدوار میں اپنا حصہ ڈالنے والے خطے بجلی جیسی سہولت سے اول تو محروم رہتے ہیں اور اگر انہیں بجلی دی جائے تو ان سے پیداواری قیمت سے سوگنا زائد قیمت وصول کی جاتی ہے۔ اجلاس میں شریک دیگر افراد نے اس بات کی تائید کی کہ نیلم سے لیکر بھمبھر تک تمام ایکشن کمیٹیاں پرامن جدوجہد کر رہی ہیں اور ان کے ایجنڈے میں کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی مطالبہ شامل نہیں ہے۔ ایسے میں اگر ایکشن کمیٹیوں کی قیادت، بار ایسوسی ایشنز، سیاسی اور سماجی رہنماؤں پر پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کی حکومت کی طرف سے طاقت کا استعمال کیا گیا تو کینیڈا میں محنت کشوں کے نمائندوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ مل کر بھرپور رد عمل دیں گے۔

ترقی پسند سیاسی کارکن اظہر مشتاق نے اجلاس کے آخر میں کہا کہ پاکستان اور اس کے زیر انتظام خطوں میں چلنے والی بجلی کے بلوں ، سستے آٹے مہنگائی اور بنیادی حقوق کی تحریکوں ، ایکشن کمیٹیوں، بار ایسوسی ایشنز ، انجمن تاجران، ٹرانسپورٹرز کے ہر اس مطالبے کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں جس کے نتائج سے فائدہ حاصل کرنے والا اشرافیہ کا کوئی نمائندہ نہیں بلکہ عام انسان اور محنت کش ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 5 ستمبر کو پونچھ اور میرپور ڈویژن میں ہونیوالے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ان احتجاجی پروگرامات کو منعقد کرنے والی ایکشن کمیٹیوں ، بار ایسوسی ایشنز اور انجمن تاجران کی قیادت عوام کو پرامن رکھتے ہوئے عوامی فوائد کے حامل نتائج کی طرف لے کر جائیگی۔

—♦—

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

">
ADVERTISEMENT
Advertisement. Scroll to continue reading.

Tags: CanadaInflationJammu & KashmirMovementPeoples Action Committee J&K
">
ADVERTISEMENT
للکار نیوز

للکار نیوز

RelatedPosts

استعماری میڈیا کا محکوم قوموں سے سلوک

by للکار نیوز
اپریل 6, 2025
0
0

اگرچہ بظاہر استعماریت کا خاتمہ گزشتہ صدی میں ہو چکا ہے، لیکن حقیقت میں مغربی طاقتیں اپنی سابقہ نوآبادیات پر...

صیہونیت کے خلاف توانا آواز حسن نصر اللہ فضائی حملے میں شہید!

by للکار نیوز
ستمبر 28, 2024
0
0

للکار (انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کو فضائی حملے میں شہید...

کیمونسٹ راہنما سیتارام یچوری بھی چل بسے! – تحریر: پرویزفتح

by للکار نیوز
ستمبر 27, 2024
0
0

پانچ دہائیوں تک ہندوستان کی قومی سیاست میں نمایاں کردار ادا کرنے والے برِصغیر کے نامور مارکسی مفکر، انقلابی تحریکوں...

جموں کشمیر متحدہ طلباء محاذکا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے! – سردارانورایڈووکیٹ

by للکار نیوز
جون 4, 2024
0
0

للکار (انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) معروف کشمیری حریت پسند راہنما و سابق چیئرمین متحدہ طلباء امریکہ سردار انور ایڈووکیٹ نے پاکستانی...

کیا رئیسی کی موت عدم استحکام پیدا کرے گی؟ – تحریر: ثقلین امام

by للکار نیوز
مئی 22, 2024
0
0

ایران کے 8ویں صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی 63 سال کی عمر میں ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں غیر...

بنیادی حقوق کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں! – عوامی ورکرز پارٹی

by للکار نیوز
مئی 13, 2024
0
0

لیڈز، 12 مئی ۔ عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پرامن مظاہرین پر کریک ڈاؤن...

">
ADVERTISEMENT

Follow Us

Browse by Category

  • home
  • Uncategorized
  • اداریہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سماجی مسائل
  • سیاسی معیشت
  • فنون و ادب
  • ماحولیات
  • مضامین
  • ویڈیوز

Recent News

استعماری میڈیا کا محکوم قوموں سے سلوک

اپریل 6, 2025

سندھ اور صوفی ازم ؟ – تحریر: بخشل تھلہو

اکتوبر 13, 2024
  • ہمارے بارے میں
  • للکار پر اشتہار دیں
  • ادارتی پالیسی
  • رابطہ کریں

Daily Lalkaar© 2024

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • ادارتی پالیسی
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • للکار پر اشتہار دیں

Daily Lalkaar© 2024

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.