• Latest

ہنگری: انڈیا کے نیرج اور پاکستان کے ارشد نے تاریخ رقم کر دی!

اگست 28, 2023

استعماری میڈیا کا محکوم قوموں سے سلوک

اپریل 6, 2025

سندھ اور صوفی ازم ؟ – تحریر: بخشل تھلہو

اکتوبر 13, 2024

پاکستانی کشمیر میں مذہبی انتہا پسندی کی بڑھتی ہوئی لہر۔۔۔خدشات و خطرات!- تحریر: ڈاکٹر توقیر گیلانی

اکتوبر 5, 2024

صیہونیت کے خلاف توانا آواز حسن نصر اللہ فضائی حملے میں شہید!

ستمبر 28, 2024

کیمونسٹ راہنما سیتارام یچوری بھی چل بسے! – تحریر: پرویزفتح

ستمبر 27, 2024
">
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • للکار پر اشتہار دیں
  • ادارتی پالیسی
  • رابطہ کریں
منگل, جون 24, 2025
Daily Lalkaar
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
    • خبریں
  • پاکستان
    • سماجی مسائل
    • سیاسی معیشت
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بین الاقوامی
  • فنون و ادب
  • ماحولیات
  • مضامین
  • ویڈیوز
  • اداریہ
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
    • خبریں
  • پاکستان
    • سماجی مسائل
    • سیاسی معیشت
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بین الاقوامی
  • فنون و ادب
  • ماحولیات
  • مضامین
  • ویڈیوز
  • اداریہ
No Result
View All Result
Daily Lalkaar
No Result
View All Result
">
Home home بین الاقوامی

ہنگری: انڈیا کے نیرج اور پاکستان کے ارشد نے تاریخ رقم کر دی!

عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں نیرج چوپڑا نے سونے کا اور ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

للکار نیوز by للکار نیوز
اگست 28, 2023
in بین الاقوامی
A A
0

للکار (انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) ہنگری کے دارالحکومت بوداپسٹ میں جاری عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولین تھرو کے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے سونے کا تمغہ جیتا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے۔ دوسری طرف پاکستان کے ارشد ندیم نے بھی پاکستان کے لیے پہلا چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ جبکہ چیک جمہوریہ کے جیکب وڈلیچ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ٹوکیو 2020اولمپکس میں طلائی تمغہ اور گزشتہ سال یوجین میں عالمی چیمپئین شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا نے مردوں کے جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں 88.17 میٹر تھرو کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دیا۔ جب کہ ارشد ندیم نے  87.82 میٹر تھرو کرکے سب کو حیران کردیا۔ انہوں نے 2024کے پیرس اولمپکس میں بھی اپنی جگہ بنالی۔

سن 2022 کے کامن ویلتھ گیمز کے فاتح ارشدندیم کا کمال یہ تھا کہ کہنی کی سرجری اور گھٹنے میں چوٹ کے باوجود انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔

چیک جمہوریہ کے ایتھلیٹ جیکب وڈلیچ نے 86.67میٹر تھروکیا۔

ارشد ندیم کو مبارک بادوں کا سلسلہ

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے لیے پہلا تمغہ جیتنے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے ارشد ندیم کو مبارک باد دی۔

سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لکھا کہ ‘ہمیں ایک بار پھر آپ پر فخر ہے چمپیئن۔‘

پاکستانی کرکٹر جویریہ خان نے کامیابی کے لیے سخت محنت کرنے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ‘ارشد ندیم جیسے لوگ ہمیں اور سسٹم کو بار بار یاد دلاتے ہیں کہ اگر ہم درست سمت میں محنت کریں تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔‘

پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ ‘پوری قوم ارشد ندیم کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ‘میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ کا مداح ہوں۔‘

ارشد ندیم کے گھر جشن کا سماں ہے۔ان کی والدہ نے کہا کہ” میں اللہ کی شکر گزار ہوں، پورے پاکستان کی شکر گزار ہیں، بیٹا آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرے گا۔”

ارشد ندیم کا تعلق صوبہ پنجاب کے ایک چھوٹے سے قصبے خانیوال سے ہے۔ وہ ایک مزدور کے بیٹے ہیں جنہوں نے اسکول میں ہر طرح کے کھیلوں میں حصہ لیتے ہوئے کم عمری سے ہی ایک ایتھلیٹ کے طور پر زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

بھارتی وزیر اعظم مودی کی چوپڑا کو مبارک باد

نیرج چوپڑا کی کامیابی پر بھارت میں مسرت اور جوش و خروش کا ماحول ہے۔انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا، "باصلاحیت نیرج چوپڑا بہترین کارکردگی کی مثال ہیں۔ ان کی لگن، درستگی اور جذبہ انہیں نہ صرف ایتھیلیٹکس میں چمپیئن بناتا ہے بلکہ اسپورٹس کی پوری دنیا میں وہ ایک بے مثال علامت کے طورپر دیکھے جاتے ہیں۔ ورلڈ ایتھیلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر انہیں مبارک باد۔”

بھارت کے متعدد سیاسی، سماجی رہنماوں اور اسپورٹس سے وابستہ تنظیموں اور افراد نے بھی نیرج چوپڑا کو اس کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

‘گولڈ میڈل جیتنا میرا خواب تھا’

طلائی تمغہ جیتنے کے بعد بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے کہا،”اولمپک گولڈ کے بعد میں واقعتاً عالمی چمپیئن شپ جیتنا چاہتا تھا۔ میں اور بھی دور تک تھرو کرنا چاہتا تھا۔ یہ قومی ٹیم کے لیے ایک شاندار کارکردگی ہے لیکن عالمی چیمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنا میرا خواب تھا۔”

چوپڑا نے مزید کہا کہ،”میں 90 میٹر سے زیادہ دور تک بھالا پھینکنا چاہتا تھا لیکن آج شاید اس کے لیے تمام حالات موافق نہیں تھے اس لیے میں آج شام ایسا نہیں کرسکا۔ لیکن شاید اگلی بار ایسا کر پاوں۔”

نیرج نے ارشد کے بارے میں کیا کہا؟

نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم ایک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے مقابل رہے ہیں۔ لیکن جب بھی میدان پر دونوں ایک دوسر ے کے سامنے آئے تو کامیابی نیرج کو ملی۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں بھی یہی معاملہ رہا۔

چوپڑا نے تاہم ارشد کی تعریف کی، وہ ماضی میں بھی ارشد کی کارکردگی کی تعریف کرتے رہے ہیں۔وہ اس مقابلے کو بھارت اور پاکستان کی نگاہ سے دیکھنے کے بجائے کھیل کی نگاہ سے دیکھنے پر زور دیتے ہیں۔

نیرچ چوپڑا نے کہا کہ ارشد کے چاندی کا تمغہ جیتنے پر انہیں کافی خوشی ہے۔ اس سے یہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں ایک ایسے مقابلے میں سرفہرست ہیں جس پر روایتی طورپر یورپی ملکوں کا غلبہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا،”مجھے بہت خوشی ہے کہ ارشد نے کافی بہتر تھرو کیا۔ ہم نے ایک دوسرے سے بات بھی کی کہ کس طرح ہمار ملک آگے بڑھ رہے ہیں۔ پہلے صرف یورپی ایتھیلیٹس ہی اس میدان میں تھے لیکن ہم بھی ان کی سطح کو پہنچ چکے ہیں۔”

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

">
ADVERTISEMENT
Advertisement. Scroll to continue reading.

للکار نیوز

للکار نیوز

RelatedPosts

استعماری میڈیا کا محکوم قوموں سے سلوک

by للکار نیوز
اپریل 6, 2025
0
0

اگرچہ بظاہر استعماریت کا خاتمہ گزشتہ صدی میں ہو چکا ہے، لیکن حقیقت میں مغربی طاقتیں اپنی سابقہ نوآبادیات پر...

صیہونیت کے خلاف توانا آواز حسن نصر اللہ فضائی حملے میں شہید!

by للکار نیوز
ستمبر 28, 2024
0
0

للکار (انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کو فضائی حملے میں شہید...

کیمونسٹ راہنما سیتارام یچوری بھی چل بسے! – تحریر: پرویزفتح

by للکار نیوز
ستمبر 27, 2024
0
0

پانچ دہائیوں تک ہندوستان کی قومی سیاست میں نمایاں کردار ادا کرنے والے برِصغیر کے نامور مارکسی مفکر، انقلابی تحریکوں...

جموں کشمیر متحدہ طلباء محاذکا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے! – سردارانورایڈووکیٹ

by للکار نیوز
جون 4, 2024
0
0

للکار (انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) معروف کشمیری حریت پسند راہنما و سابق چیئرمین متحدہ طلباء امریکہ سردار انور ایڈووکیٹ نے پاکستانی...

کیا رئیسی کی موت عدم استحکام پیدا کرے گی؟ – تحریر: ثقلین امام

by للکار نیوز
مئی 22, 2024
0
0

ایران کے 8ویں صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی 63 سال کی عمر میں ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں غیر...

بنیادی حقوق کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں! – عوامی ورکرز پارٹی

by للکار نیوز
مئی 13, 2024
0
0

لیڈز، 12 مئی ۔ عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پرامن مظاہرین پر کریک ڈاؤن...

">
ADVERTISEMENT

Follow Us

Browse by Category

  • home
  • Uncategorized
  • اداریہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سماجی مسائل
  • سیاسی معیشت
  • فنون و ادب
  • ماحولیات
  • مضامین
  • ویڈیوز

Recent News

استعماری میڈیا کا محکوم قوموں سے سلوک

اپریل 6, 2025

سندھ اور صوفی ازم ؟ – تحریر: بخشل تھلہو

اکتوبر 13, 2024
  • ہمارے بارے میں
  • للکار پر اشتہار دیں
  • ادارتی پالیسی
  • رابطہ کریں

Daily Lalkaar© 2024

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • ادارتی پالیسی
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • للکار پر اشتہار دیں

Daily Lalkaar© 2024

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.