• Latest

ایشوریہ رائے جیسی یا دیدار جیسی ؟ – ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

نومبر 16, 2023

استعماری میڈیا کا محکوم قوموں سے سلوک

اپریل 6, 2025

سندھ اور صوفی ازم ؟ – تحریر: بخشل تھلہو

اکتوبر 13, 2024

پاکستانی کشمیر میں مذہبی انتہا پسندی کی بڑھتی ہوئی لہر۔۔۔خدشات و خطرات!- تحریر: ڈاکٹر توقیر گیلانی

اکتوبر 5, 2024

صیہونیت کے خلاف توانا آواز حسن نصر اللہ فضائی حملے میں شہید!

ستمبر 28, 2024

کیمونسٹ راہنما سیتارام یچوری بھی چل بسے! – تحریر: پرویزفتح

ستمبر 27, 2024
">
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • للکار پر اشتہار دیں
  • ادارتی پالیسی
  • رابطہ کریں
بدھ, جولائی 9, 2025
Daily Lalkaar
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
    • خبریں
  • پاکستان
    • سماجی مسائل
    • سیاسی معیشت
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بین الاقوامی
  • فنون و ادب
  • ماحولیات
  • مضامین
  • ویڈیوز
  • اداریہ
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
    • خبریں
  • پاکستان
    • سماجی مسائل
    • سیاسی معیشت
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بین الاقوامی
  • فنون و ادب
  • ماحولیات
  • مضامین
  • ویڈیوز
  • اداریہ
No Result
View All Result
Daily Lalkaar
No Result
View All Result
">
Home home مضامین

ایشوریہ رائے جیسی یا دیدار جیسی ؟ – ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

للکار نیوز by للکار نیوز
نومبر 16, 2023
in پاکستان, سماجی مسائل, مضامین
A A
1
ہمیں عبدالرزاق سے مکالمہ کرنا ہے ۔ اس خواہش کے پیچھے ہماری نیت ہے جو جاننا چاہتی ہے کہ ”جیسی “ کے کیا معنی ہوتے ہیںان جیسے مردوں کے ذہن میں۔
آئیے پوچھتے ہیں ان سے کہ کیسی ہوتی ہے ” ایشوریہ رائے جیسی “عورت؟
خوبصورت؟
اس میں تو شک ہی نہیں __
سمارٹ؟
مس ورلڈ کو سمارٹ تو ہونا ہی چاہئے __
اداکارہ؟
یہ تو ایک صلاحیت ہے جس طرح کرکٹ __
عورت؟
اس جیسی کئی عورتیں رزاق کے گھر میں ہوں گی سو ایشوریہ کا عورت ہونا کیا خاص بات ہے ؟
پھر کیا سمجھیں ” ایشوریہ رائے جیسی “ کو!
ویسے اس جگ سا پزل کے بہت سے ٹکڑوں کو ہم نہ صرف پہچانتے ہیں بلکہ سمجھتے بھی ہیں ۔ اور اس سمجھ میں بھی عبدل رزاق اوران جیسے بھائیوں کا ہاتھ ہے جو دن رات یہ کہتے ہوئے نہیں تھکتے کہ ایسی یعنی کہ “ جیسی” عورت معاشرے کے منہ پر دھبہ ہے ۔
آئیے بتاتے ہیں ہم آپ کو “ایشوریہ رائے جیسی” عورت کے معنی؛
اپنی مرضی کی مالک، خود اعتمادی سے بھری، دنیا کا مقابلہ کرنے کو تیار، اپنی پسند کی شادی کرنے والی، اپنی پسند کا لباس پہننے والی، اپنی مرضی سے شو بز میں آنے والی،
ہاں …….یہاں مسئلہ ہوا ہو گا: عورت اور اُس کی مرضی؟
عورت کی اپنی مرضی، عورت اور مرضی میں کیا تعلق . . . ؟
جی جناب پاکستانی مرد کی یہ تھیوری کسی سے پوشیدہ نہیں۔
ہائیں، عورت اور یہ جرات ؟
مرضی اور وہ بھی عورت کی ؟
پسنداورعورت ؟
کیسی باتیں کرتی ہو؟
ایسی عورت سے میاں عبدالرزاق اور ان جیسے دل بہلانے والےتعلق تو بنا سکتے ہیں مگر زندگی کا ساتھی بنانا اور اس کی کوکھ سے نیک خوبچے پیدا کرنا … نہ بابا نہ ۔
کیسی باتیں کرتی ہو؟
ایشوریہ رائے کی کوکھ سے پیدا ہونے والے بچوں میں بیٹی بھی ہو گی اور ظاہر ہے ”ایشوریہ رائے جیسی “ ہی ہو گی ۔بیٹی اور اس  ”جیسی “ ؟
کیسی باتیں کرتی ہو؟
عبدالرزاق ، شاہد آفریدی اور عمر گل جیسے مردوں کو یہ بات کیسے ہضم ہو سکتی ہے ؟ جو اپنی نام نہاد عزت و غیرت کو بیٹی سے باندھ کر رکھتے ہیں اور پھر اپنے جیسے ایک اور مرد کی حفاظت میں دے دیتے ہیں ۔ مرد سے مرد کو عورت ٹرانسفر ___ کیا کریں بھیا ؟ بھیڑیے بہت ہیں ہیں نا آس پاس __
البتہ اگر بیٹا پیدا ہو اور باپ جیسا ہو __وہ کسی بھی عورت سے تعلق رکھے ، جیسے عبدالرزاق کا تعلق اداکارہ و ڈانسر دیدار سے رہا اور بات شادی تک پہنچی __کیا حرج ہے جناب ؟
مرد بچہ ہے __ عاشقی معشوقی نہ کرے تو پتہ کیسے چلے گا ہمارے بیٹے پہ جوانی آئی تھی ۔
بقول عبدالرزاق کے ….یہ سچا پیار تھا مگر تعلق قائم کرنے کے بعد جب شادی کی نوبت آئی تو انہیں یاد آ گیا کہ ان کے خاندان کو شو بز پسند نہیں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی آزاد خیال عورت بیوی نہیں بنائی جا سکتی ۔
البتہ عبدالرزاق کا ایسی ویسی عورت کو گرل فرینڈ بنانے پہ خاندان کو کوئی اعتراض نہیں تھا ۔ میٹھا میٹھا ہپ ہپ ، کڑوا کڑوا تھو تھو ۔
ہم عبدل رزاق کو یاد کروا دیتے ہیں کہ شادی کافیصلہ کرتے ہوئے انہیں یاد آ گیا تھا کہ بیوی بنانے کی صورت میں دیدار ان کے بچوں کی ماں بنیں گی اور ان بچوں میں بیٹیاں بھی ہوں گی جیسے شاہد آفریدی کی بیٹیاں ۔ ساتھی  کرکٹر سات پردوں میں چھپائی گئی سے نیک خو بچے پیدا کر رہے ہوں اور عبدالرزاق دیدار سے ؟                       توبہ توبہ !
کیسی باتیں کرتی ہو؟
روایتی پاکستانی مرد کی طرح تعلق توڑنے کا اس سے اچھا بہانہ کیا ہو گا کہ خاندان نہیں مانتا ۔
نہ جانے یہ خاندان تب کہاں ہوتا ہے جب ان جیسے مرد خوبصورت باعتماد اور آزاد خیال عورت کے ساتھ تعلق کا آغاز کرتے ہیں؟

ویسے اس بات سے ہمیں خیال آیا کہ ہو سکتا ہے واقعی ایشوریہ رائے کا نام ان کی زبان سے پھسل گیا ہو ۔ وہ کہا کرتے ہیں نا کہ بہو کی سرزنش کرنی ہو تو بیٹی کو سنا دو دو چار ___ بہو کو خود ہی کان ہو جائیں گے ۔
لگتا ہے اداکارہ دیدار آج بھی عبدل رزاق کے حواس پر سوار ہیں سو پس پردہ تھیں وہ ، بس عین وقت پر ایشوریہ کا نام زبان سے پھسل گیا ۔

عبدالرزاق جیسے مرد کو نیک خو بچے پیدا کرنے کے لیے ایسی عورت چاہئے جس پر بقول ان کے کسی کی نظر نہ پڑی ہو ۔ ہاں ان کی نظر جہاں چاہے ، جس پر چاہے ، جب چاہے ، جتنی چاہے پڑتی رہے ، اس سے کیا فرق پڑتا ہے ؟

شاید وہ اپنے نطفے کی تاثیر پر یقین نہیں رکھتے __ ہو سکتا ہے کہ ان کے نطفے میں بھی ویسی ہی عقل کی کمی ہو گی “جیسی” کہ …..سمجھ جائیے نا پلیز ۔

صاحب ، ان جیسے مردوں کے نزدیک عورت کا دوسرا نام بچے دانی ہے جس کا کام محض بچے پیدا کرنا ہے اور بس بچے پیدا کرنا ہی ہے ۔ دل پشوری کے لیے دیدار اور ایشوریہ رائے “جیسی “ ہیں نا ۔
جی چاہتا ہے کہ ان مردوں کی ایک غلط فہمی دور کرتے چلیں ہم __ اور ساتھ میں ایک مشورہ بھی ۔ جانتے ہیں نا آپ سب کہ ہمیں مفت مشورے دینے کا کس قدر شوق ہے ؟

جان لیجیے کہ ہر عورت ___ جی ہر عورت چاہے وہ سات پردوں میں لپٹی ہو یا سٹیج پہ کھڑی ہو ، اس کے پاس نہ صرف دماغ ہے بلکہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی __مگر مرد برسوں ساتھ رہنے کے بعد بھی اس عورت کے اندر جھانک نہیں سکتا ۔

بے چارہ یہ سمجھتا ہے کہ یہ عورت اس لیے باکردار نظر آرہی ہے کہ چادر میں لپٹی لپٹائی ، منہ میں زبان نہ کوئی تیزی نہ طراری __باہر نکلنے کی اجازت جو نہیں دی گئی ۔

وہ جان ہی نہیں سکتا کہ اس عورت کے اندر کیا کچھ آباد ہے ؟ محشر یا گلزار ؟

جان لیجیے صاحب __عورت کا جو روپ آپ کے سامنے ہے وہ بس اتنا ہی ہے جتنا وہ دکھانا چاہے __جتنا وہ آپ کے سامنے ظاہر کرنا چاہے __ چاہے آپ اسے ایسی سمجھیں یا ویسی __ وہ کسی جیسی بھی ہونے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ ہر عورت اپنے اندر ایک جہاں آباد کیے بیٹھی ہے __ ایسا جہاں جہاں وہ کھلکھلاتی بھی ہے، رقص بھی کرتی ہے اور سپنے بھی دیکھتی ہے۔

تو چلیے لگے ہاتھوں وہ مشورہ سن لیجیے جو ہماری پسندیدہ فلم one flew over the cuckoo’s nest اور پسندیدہ اداکار کے توسط سے ہم نے سیکھا ہے ۔

عبد الرزاق جیسے مردوں کو معیاری و غیر معیاری بچے کا خیال پریشان رکھتا ہے __ سو انہیں بتائے دیتے ہیں کہ عورت کے اندر رہنے والا یا رہنے والی نو ماہ تک ایسے رہتی ہے جیسے یک جان دو قالب __حمل میں سنی گئی ، سوچی گئی ، کہی گئی اور دیکھی گئی ایک ایک بات ویسے ہی بچے تک پہنچتی ہے جیسے اس کی ماں تک پہنچی ۔

سو اگر عبدالرزاق جیسے نیک باز بچے چاہییں آپ کو ، تو علاج کیجیے اس عورت کا کہ وہ اپنے اندر جہاں خلق کرنے کے قابل ہی نہ رہے __ بس ایک چھوٹا سا آپریشن کروانا پڑے گا آپ کو ۔

دماغ کے سوچنے سمجھنے والے حصے کو فرنٹل لوب Frontal lobe کہتے ہیں ۔ گئے زمانوں میں نفسیاتی مریضوں کا فرنٹل لوب کٹوا دیا جاتا تھا ۔ نتیجتا وہ زندہ تو رہتے تھے مگر ایسے کہ نہ منہ میں زبان ، نہ ذہن میں سوچ ___ ایک کٹھ پتلی جس کو جتنا نچوانا ہو ، نچا لو__ایک اشارہ اور بس ۔
سو کروائیے عورت کے فرنٹل لوب کا آپریشن __ پہلی فرصت میں نکلوا دیجئے ۔

یقین کیجیے ایک ایسی عورت آپ کے ہاتھ آئے گی جو حکم کی غلام تو ہو گی ہی مگر ان “ جیسی” بھی نہیں ہو گی جن کے پاس اپنی مرضی اور اپنی قوت فیصلہ ہوتی ہے ۔
کیسی اچھی زندگی ہوگی سوچیے تو __
نہ ہم”جیسی “ عورتوں سے جڑی ہوئی ناگواری اور نہ ہی یہ خدشہ کہ بچے نیک خونہیں ہوں گے ۔
اس مشورے پہ شادی شدہ حضرات بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

—♦—
ڈاکٹر طاہرہ کاظمی پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں۔ آپ مختلف موضوعات پر تسلسل کے ساتھ لکھتی رہتی ہیں۔ آپ کی متعدد کُتب بھی شائع ہو چکی ہیں۔

Comments 1

  1. Ghulam Abbas says:
    2 سال ago

    جی "جیسی” جیسی کا مطلب مرد یا عورت کی سوچ پازیٹو یا نیگیٹوہوتی ہے اس کے بعد میں اب کچھ نہی کہ سکتا . میرے خیال میں جس کی جتنی think ہوگی وہ اتنا ہی سوچے گا .

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

">
ADVERTISEMENT
Advertisement. Scroll to continue reading.

Tags: Abdul RazzaqActorAishuriya RoyCommentsCricketerDeedarQuestions
">
ADVERTISEMENT
للکار نیوز

للکار نیوز

RelatedPosts

استعماری میڈیا کا محکوم قوموں سے سلوک

by للکار نیوز
اپریل 6, 2025
0
0

اگرچہ بظاہر استعماریت کا خاتمہ گزشتہ صدی میں ہو چکا ہے، لیکن حقیقت میں مغربی طاقتیں اپنی سابقہ نوآبادیات پر...

سندھ اور صوفی ازم ؟ – تحریر: بخشل تھلہو

by للکار نیوز
اکتوبر 13, 2024
0
0

پنجاب سے ہمارے اک سینئر تنظیمی ساتھی لکھ رہے ہیں؛” 1۔ صوفی ازم کے تارکِ دُنیا کے فلسفے کیا کریں...

پاکستانی کشمیر میں مذہبی انتہا پسندی کی بڑھتی ہوئی لہر۔۔۔خدشات و خطرات!- تحریر: ڈاکٹر توقیر گیلانی

by للکار نیوز
اکتوبر 5, 2024
1
0

پاکستانی معاشرہ شدت پسندجتھوں اور فرقہ پرست مُلاؤں کی جنت میں تبدیل ہوچکا ہے۔ بلاسفیمی کے الزامات کا شکار افراد...

کیمونسٹ راہنما سیتارام یچوری بھی چل بسے! – تحریر: پرویزفتح

by للکار نیوز
ستمبر 27, 2024
0
0

پانچ دہائیوں تک ہندوستان کی قومی سیاست میں نمایاں کردار ادا کرنے والے برِصغیر کے نامور مارکسی مفکر، انقلابی تحریکوں...

بلوچ جدوجہد اور بلوچوں کی تاریخی حقیقت؟ – تحریر:ممتاز احمد آرزو

by للکار نیوز
ستمبر 26, 2024
0
0

ہر چند کہ ہم میں سے کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ کسی بھی مظلوم قوم، طبقے یا...

کالے کوئلے کو سفید بنانے والی ”دانائی“ اور ماحولیاتی سوال! – تحریر:بخشل تھلہو

by للکار نیوز
ستمبر 8, 2024
0
0

اس اگست کی دو تاریخ کو نصیر میمن صاحب نے اپنی فیس بک وال پر ایک پوسٹ کی، جس میں...

">
ADVERTISEMENT

Follow Us

Browse by Category

  • home
  • Uncategorized
  • اداریہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سماجی مسائل
  • سیاسی معیشت
  • فنون و ادب
  • ماحولیات
  • مضامین
  • ویڈیوز

Recent News

استعماری میڈیا کا محکوم قوموں سے سلوک

اپریل 6, 2025

سندھ اور صوفی ازم ؟ – تحریر: بخشل تھلہو

اکتوبر 13, 2024
  • ہمارے بارے میں
  • للکار پر اشتہار دیں
  • ادارتی پالیسی
  • رابطہ کریں

Daily Lalkaar© 2024

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • ادارتی پالیسی
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • للکار پر اشتہار دیں

Daily Lalkaar© 2024

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.