للکار (نیوز ڈیسک) برابری پارٹی پاکستان کے اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این۔اے 127 لاہور نعمان حسین قریشی نے 20 دسمبر کو متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق بائیں بازو کی سیاسی جماعت برابری پارٹی پاکستان نے ملک کے مختلف قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں سے اپنے اُمیدوار نامزد کر دئیے ہیں اور اُمیدواروں کی جانب سے اپنے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کیے جا رہے ہیں۔
لاہور کے حلقہ این ۔اے 127 سے برابری پارٹی پاکستان کے نامزد اُمیدوار نعمان حسین قریشی نے بھی قومی اسمبلی کی نشست کے لئے کاغذاتِ نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز سے حاصل کر لئے ہیں۔
https://www.facebook.com/NoumanHussainQureshi.BarabriParty/videos/145184162022024
ڈیلی للکار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نعمان حسین قریشی نے کہا کہ برابری پارٹی پاکستان اس ملک کے مڈل کلاس، محنت کشوں اور نوجوانوں کو سیاسی عمل لاتے ہوئے انہیں ملکی فیصلہ سازی کے اداروں تک پہنچانا چاہتی ہے تاکہ وہ پاکستان کے غریب عوام کے حق میں قانون سازی کرسکیں اور سیاسی اداروں پر سے اشرافیہ کے قبضہ کا خاتمہ کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ برابری پارٹی پاکستان کے چیئرمین جواد احمد کی قیادت میں برابری پارٹی کا ہر کارکن پورے عزم کے ساتھ الیکشن مہم میں حصہ لے گا اور ان جاگیرداروں، سرمایہ داروں، سیاسی پیروں اور وڈیروں کے مدِ مقابل مڈل کلاس، محنت کشوں اور نوجوانوں کے نمائندے انتخابات میں کھڑے کئے گئے ہیں۔
نعمان قریشی نے ترقی پسند سیاسی کارکنان سے انتخابی مہم میں معاونت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں مزدوروں، کسانوں، خواتین، نوجوانوں اور طالب علموں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے آگے بڑھیں اور اس انتخابی مہم کو ایک تحریک کی شکل دینے میں ہمارا ساتھ دیں۔
—♦—
جواب دیں جواب منسوخ کریں